
ملتان سے لانگ مارچ کا اعلان پرحکومت نے جاوید ہاشمی کو نظر بند کر دیا۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی جویریہ کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان کے 5 اور 7 سالہ نواسوں، محمد اور اسماعیل، کو اسکول جانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ گھر کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ گھر میں کھانے پینے کی اشیا تو دور، پانی کا گلاس تک لانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دشمن کے بچوں کو تعلیم دینے کی بات کرنے والے کیا ان کے بچوں کو ان سے بھی زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں؟















