یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف

0
4

یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف،اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں یوٹیوب ایپ میں صارفین کیلئے کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ۔
یہ فیچر یوٹیوب ایپ کے ٹائم مینجمنٹ فیچر پر مبنی ہے ،جس کا مقصد صارفین کو ایپ میں زیادہ وقت گزارنے سے روکنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس کیلئے صارفین شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر میں جاکر خود کو مختصر ویڈیوز کی بلامقصد سکرولنگ سے روک سکتے ہیں۔
فیچر میں زیرو منٹ کا ایک آپشن صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے، تاکہ مزید ویڈیوز ظاہر نہ ہوں۔اس سے قبل کم از کم دورانیہ 15 منٹ تھا اور اب زیرو منٹ آپشن کے ذریعے صارفین ایپ میں مکمل طور پر شارٹس کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔
صارفین کویہ فیچر استعمال کرنے کیلئے یوٹیوب ایپ سیٹنگز میں ٹائم مینجمنٹ سیکشن میں جانا ہو گا،وہاں شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر پر کلک کرکے اس نئے فیچر کو متحرک کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply