ایران سےمتعلق مثبت پیش رفت پرٹرمپ نے کل سرپرائز کا عندیہ دیدیا

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور کل کسی بڑے اعلان کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کی بندرگاہوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی، تاہم انہیں توقع ہے کہ صورتحال مثبت سمت میں جا رہی ہے اور کل کوئی’’سرپرائز‘‘ سامنے آ سکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ ایک اہم اور بااثر شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جو اپنے ملک اور عالمی امور سے گہری دلچسپی رکھتی ہے، جبکہ اس موقع پر ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کو کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جنگ بندی سے مشروط ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply