کراچی کےبعدلاہورسےبھی پہلی حج پروازروانہ،مقدس سفرکیلئے نئی سہولیات متعارف

0
4

حج فلائٹ آپریشن میں اہم پیش رفت کے تحت روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہو گئی ہے۔
لاہور سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز میں 345 عازمین حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوئے جبکہ سعودی ایئر لائن کی پرواز SV5735 دن ساڑھے دس بجے روانہ ہوئی۔
اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل ہو گیا ہے، جس کے تحت لاہور سے 104 پروازوں کے ذریعے 29 ہزار 929 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس منصوبے کے تحت امیگریشن اور کسٹم کے مراحل پاکستان میں ہی مکمل کیے جائیں گے، جس سے عازمین کو سعودی عرب پہنچ کر طویل قطاروں اور امیگریشن کے عمل سے گزرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
قبل ازیں آج صبح کراچی سےبھی پہلی حج پروازعازمین کولےکرروانہ ہوئی ۔

Leave a reply