ٹرمپ کامذاکرات کیلئےفیلڈمارشل اورایرانی حکام سےٹیلیفونک رابطہ

0
6

ایران کی موجودہ صورتحال پر امریکا کے صدرڈونلڈٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مبینہ طور پر صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا۔
اجلاس کی صدارت صدر ٹرمپ نے کی جبکہ اس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے۔
بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کر چکے ہیں اور آئندہ مذاکرات بھی ان ہی کی سربراہی میں ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹر ہیگستھ، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین بھی شریک تھے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں آبنائےہرمزکی صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی و ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس کے دوران کم از کم ایک بار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔

Leave a reply