امریکاکی ایرانی آئل ٹینکروں پرقبضےکی تیاری،آبنائےہرمزپرکشیدگی بڑھ گئی،وال اسٹریٹ جرنل

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا بین الاقوامی سمندروں میں موجود ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام کے ذریعے ایران پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائےہرمز کو کھول دے اور اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر رعایتیں دے۔دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر نیا حکم نافذ کیا جائے گا اور وہاں سے گزرنے کے لیے ایرانی بحریہ کی اجازت لازمی ہوگی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جہاز صرف ایران کی جانب سے مقرر کردہ راستوں پر سفر کریں گے جبکہ جنگی جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔
رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نے ایران نہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کی ناکہ بندی کی ہے، اور ان کی باتوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔
یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز امریکا کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے باعث اسے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔














