صدر ٹرمپ کے پاس ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایرانی صدرپزشکیان

0
2

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران عزت کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور اپنا دفاع قانونی و جائز حق کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ایران نے کبھی جنگ یا تنازع کا آغاز کیا ہے۔
صدر پزشکیان کے مطابق ایران جنگ کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا اور اس کا موقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کو اس کے ایٹمی حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں، اور نہ ہی وہ عوام کو ان کے حقوق سے روکنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Leave a reply