جارحیت کا جواب دیا جائے گا،ٹرمپ اپنی شکست کو کبھی فتح میں تبدیل نہیں کر سکیں گے،ابراہیم رضائی

0
3

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ 40 روزہ جنگ کے دوران دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کے بدلے آئل ٹینکر لیا جائے گا، اور کسی بھی جارحیت کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مبینہ شکست کو کبھی فتح میں تبدیل نہیں کر سکیں گے۔
ان کے مطابق ایران کسی بھی صورتحال میں اپنے مفادات اور دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور جوابی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a reply