اسٹیٹ بینک کانئی مانیٹری پالیسی کااعلان ،شرح سودمیں ایک فیصد اضافہ کردیاگیا

0
4

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم معاشی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 11.5 فیصد مقرر کر دیا گیا، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 10.5 فیصد تھی۔
اعلامیے کے مطابق شرح سود کو 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد معاشی استحکام کو برقرار رکھنا اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا تاکہ مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے اور معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

Leave a reply