پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار

0
3

پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار،صرف 7 ماہ میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات تقریباً2 فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے اہم پیشرفت یہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ذریعے کسی تیسرے ملک سے ایران تک سامان کی ٹرانزٹ کی اجازت دیدی ہے۔
وزارت تجارت نے اس حوالے سےٹرانزٹ آرڈر 2026کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply