لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ڈسکور پاکستان کا ور کر زخمی، وزیر اعلی مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ

0
5

لاہور کے مصروف علاقے کلمہ چوک، مین فیروز پور روڈ پر رات گئے ڈکیتی کی ایک افسوسناک واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈسکور پاکستان کا ایک ورکر (وقاض) شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شہر کے مرکزی اور حساس علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے نے سکیورٹی انتظامات پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
شہریوں نے اربابِ اختیار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے۔
ادارے اور اہلخانہ کی جانب سے عوام سے زخمی ورکر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

Leave a reply