مومنہ اقبال کے شوہر کا پیشہ کیا؟شادی کے بعد نئے حقائق سامنے آگئے

0
107

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں ان کے دولہا سے متعلق تجسس بے حد بڑھ گیا ہے۔ مومنہ اقبال حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں.

رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر حمزہ حبیب لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں۔ حمزہ حبیب ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر اپنی اہلیہ کی بھرپور حمایت میں سامنے آنے کے بعد وہ اچانک خبروں کا مرکز بن گئے۔

حمزہ حبیب کو عوامی سطح پر اس وقت زبردست پزیرائی اور داد حاصل ہوئی جب انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ مومنہ اقبال کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں “شیرنی” قرار دیا اور واضح کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں گے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

Leave a reply