وہ اینڈرائیڈ فونز جن پر2026کےبعدواٹس ایپ کااستعمال بندہوجائےگا

اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اب اسے تبدیل کرنے پر غور کریں، کیونکہ ستمبر 2026 کے بعد ایسے فونز پر واٹس ایپ چلانا ممکن نہیں ہوگا۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پرانے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے، خاص طور پر وہ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ کی سہولت محدود ہونا شروع ہو جائے گی۔واٹس ایپ مسلسل اپنے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی فیچرز کو بہتر بناتا رہتا ہے، جس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو جدید اینڈرائیڈ اور ایپل سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
اسی وجہ سے کمپنی وقتاً فوقتاً پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کر دیتی ہے۔میٹا اس وقت جدید ٹیکنالوجیز، خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی فیچرز پر کام کر رہا ہے، جن کے لیے جدید ہارڈویئر ضروری ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر کام کرنے والے فونز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔اس فیصلے سے لاکھوں پرانے اینڈرائیڈ فونز متاثر ہوں گے اور ان پر واٹس ایپ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔
رواں سال8 ستمبر کے بعد واٹس ایپ صرف ان فونز پر استعمال کیا جا سکے گا جو اینڈرائیڈ 6 یا اس سے جدید ورژن پر چل رہے ہوں گے۔اگر آپ اب بھی پرانا فون استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ بروقت اپنا واٹس ایپ ڈیٹا نئی ڈیوائس میں منتقل کر لیں، ورنہ آپ کی چیٹس اور میڈیا ضائع ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا اور ایپ کی کارکردگی کو مستحکم رکھنا ہے۔














