سانحہ پمز میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،وزیر اعظم

0
11

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پمز میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیرصحت اور سیکریٹری اپنی نگرانی میں ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کرغستان سے وطن واپس پہنچتے ہی وزرات صحت کے امور اور پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کپٹن (ر) محمد محمود اور پمز ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان شریک تھے۔

Leave a reply