جاپانی آئل ٹینکرایرانی حکام کی اجازت سےآبنائےہرمزعبورکرگیا،ایرانی میڈیا

0
5

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا جاپانی ملکیت کا ایک بڑا سپر ٹینکر ایرانی حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز “ایدیمتسو مارو” کے نام سے جانا جاتا ہے جو ایک بہت بڑا خام تیل بردار جہاز (وی ایل سی سی) ہے۔
یہ جہاز پاناما کے پرچم تلے رجسٹرڈ ہے اور جاپان کی ریفائنری کمپنی ایدیمتسو کوسان کی ذیلی کمپنی کے زیر انتظام چلایا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ٹینکر پیر کی رات اپنے سفر پر روانہ ہوا، جبکہ اس سے قبل یہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک ابو ظہبی کے ساحل کے قریب رکا ہوا تھا۔

Leave a reply