
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو پیپر لیس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے نظام کے تحت اب لائسنس کے لیے کسی قسم کی دستاویزات یا تصاویر جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے ذریعے کارروائی مکمل کی جا سکے گی۔
حکام کے مطابق اس عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے نئے کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں، جس سے لائسنس کے حصول کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔















