امریکا کا قطر سے تحفے میں ملابوئنگ 747 کوجلد ایئر فورس ون بنانےکا فیصلہ

0
5

واشنگٹن میں امریکی فضائیہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ 747 کو 4 جولائی تک صدارتی بیڑے میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ اسے امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ‘ایئر فورس ون’ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی جشن کے موقع پر نیا صدارتی طیارہ فراہم کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے 2025 میں قطر سے یہ لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کیا تھا، جبکہ اس کی مرمت اور جدید تزئین و آرائش کا کام امریکی دفاعی کمپنی ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز انجام دے رہی ہے۔قطر کی جانب سے دیے گئے اس تحفے پر ڈیموکریٹس نے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے تنقید کی، تاہم صدر ٹرمپ نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 400 ملین ڈالر مالیت کا طیارہ قبول نہ کرنا “بے وقوفی” ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں جدید مواصلاتی نظام، سکیورٹی اپ گریڈ اور میزائل دفاعی صلاحیتیں نصب کی جا رہی ہیں، جبکہ اسے نئے صدارتی رنگوں میں پینٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی جانب سے تیار کیے جانے والے نئے صدارتی طیاروں کی فراہمی میں تاخیر ہو چکی ہے، جس کے باعث موجودہ منصوبے کو عارضی متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply