شادی کی کوئی جلدی نہیں، صحیح انسان کیلئےانتظار کرنا زیادہ بہتر فیصلہ ہے، سارہ علی خان

0
5

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں، ان کے نزدیک صحیح انسان کے لیے انتظار کرنا زیادہ بہتر فیصلہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور مختلف پروگرامز اور انٹرویوز میں شرکت کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران اداکارہ نے شادی، رشتوں اور زندگی کے ساتھی کے انتخاب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تجربات اور اپنے اردگرد موجود رشتوں کو دیکھ کر ان کی شادی سے متعلق ایک خاص سوچ بنی ہے۔

سارہ علی خان نے کہا کہ شادیاں ہمیشہ ویسی نہیں ہوتیں جیسی لوگ توقع کرتے ہیں، انسان اپنے ماحول اور تجربات سے بہت کچھ سیکھتا ہے، اور انہوں نے بھی اپنے آس پاس کے مشاہدات سے بہت کچھ سمجھا ہے۔

اداکارہ کے مطابق معاشرتی دباؤ یا توقعات کی وجہ سے جلد بازی میں رشتہ بنانے کے بجائے صبر سے کام لینا اور صحیح شخص کا انتظار کرنا زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح ان کا کیریئر ہے، جبکہ سنجیدہ تعلقات سے پہلے وہ خودمختار بننا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مناسب شخص قدرتی انداز میں ان کی زندگی میں آتا ہے تو سب کچھ صحیح وقت پر ہو جائے گا۔

Leave a reply