ان شاء اللہ عمران خان شوکت خانم کراچی پر ہمارے ساتھ ہوں گے،اداکارہ ماہرخان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کے حوالے سے عوام سے دل کھول کر عطیات دینے کی پرخلوص اپیل کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دسمبر 2026 میں شوکت خانم ہسپتال کراچی کے افتتاح کے موقع پر عمران خان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کر چکی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ کراچی میں زیرِ تعمیر یہ ہسپتال بھی جلد از جلد مکمل ہو تاکہ مریضوں کا علاج شروع ہو سکے۔
انہوں نے عوام سے اس نیک مقصد میں اپنی استطاعت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔















