پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

0
5

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور مختصر مدتی ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ سات روز کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ یہ حالیہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں کی گئی ہے، جس سے بالخصوص ٹرانسپورٹرز اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو محدود ریلیف ملے گا۔

Leave a reply