مریم نواز کا عید انتظامات پر بڑا ایکشن، افسران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر انتظامی افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور تمام تر انتظامات خود مانیٹر کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔
ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں عید کے انتظامات، سکیورٹی اور صفائی کے امور پر تفصیلی بریفنگ لی گئی اور واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے، جبکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید کے دوران ہر صورت بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشیں گلی محلوں، نالوں اور نہروں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ مویشیوں کی خرید و فروخت صرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں تک محدود ہوگی۔
غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، سکیورٹی کے سخت انتظامات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ عبادت گاہوں اور اجتماعات میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے صفائی کے انتظامات کو مثالی بنانے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کا بھی اعلان کیا۔
مریم نواز شریف نے خبردار کیا کہ عید ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں خود ادا کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عرب لیگ سربراہی اجلاس،وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے
نومبر 11, 2024 -
پاکستان کےپاس عظیم وزیراعظم اورفیلڈمارشل ہیں،امریکا
فروری 28, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














