سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور اس موقع پر انہوں نے شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے شیخ ادریس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبائی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انجینئر ضیاء الرحمن اور مولانا اسجد محمود بھی شریک ہوئے۔
اپوزیشن کاپارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کااعلان
جون 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024 -
سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا
اپریل 17, 2024 -
کرکٹر وسیم اکرم نے زندگی کی58 بہاریں دیکھ لیں
جون 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














