محسن نقوی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق

0
108

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی بھی چیلنج کی صورت میں پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے اس موقع پر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Leave a reply