پری حج فلائٹ آپریشن 2026 بغیر رکاوٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر پری حج آپریشن 2026 کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 45 ہزار 160 عازمینِ حج کو روانہ کیا گیا، جبکہ حج آپریشن کے دوران 284 پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت 37 ہزار 72 عازمین حج روانہ ہوئے، جبکہ نجی حج اسکیم کے تحت 8 ہزار 88 عازمین نے سفر کیا۔ اس دوران 142 پروازیں بھی کامیابی سے مکمل کی گئیں۔
پی اے اے کے مطابق ایک روز میں 8 حج پروازیں کامیابی سے ہینڈل کی گئیں، جبکہ بیک وقت 4 روٹ ٹو مکہ پروازوں کا بھی مؤثر آپریشن کیا گیا۔ سعودی ٹیم کی جانب سے سامان کی ٹریکنگ کے لیے آر ایف آئی ڈی (RFID) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی اور کم نقل و حرکت والے عازمین کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ نے اس سال عازمین کی سب سے بڑی تعداد کو ہینڈل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر بھی پری حج آپریشن 2026 کامیابی سے مکمل ہوا، جہاں سے 32 ہزار 734 عازمینِ حج کو روانہ کیا گیا اور 126 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق لاہور سے آخری روٹ ٹو مکہ حج پرواز گزشتہ رات 10 بج کر 20 منٹ پر 105 عازمین کے ساتھ جدہ روانہ ہوئی، جس کے بعد وہاں حج آپریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














