ایران امریکامعاہدےمیں اہم پیشرفت فیلڈمارشل کی ایرانی اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے چیف آف اسٹاف اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں ایران کے اسپیکر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی صدر سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














