پنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کفایت شعاری پر سخت اقدامات کا فیصلہ

0
9

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے دوران کفایت شعاری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، جبکہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر استعمال شدہ فنڈز فوری طور پر سرکاری خزانے میں واپس جمع کرائے جائیں۔ اس کے ساتھ حکومت مستقل سرکاری آسامیوں میں کمی اور کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتیوں کے ماڈل پر بھی غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلین پنجاب، اسمارٹ سٹی اور ماڈل ویلیجز جیسے پروگراموں کے لیے مختص رقوم پر بھی نظرثانی جاری ہے، جبکہ صرف ماڈل دیہات پروگرام کے لیے 30 ارب روپے، سڑکوں کی بحالی کے لیے 42 ارب روپے اور صاف پانی کے منصوبوں کے لیے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح پنجاب حکومت نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل پنجاب اور ای روزگار پروگرامز کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لیے تقریباً 71 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

زرعی شعبہ بھی بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اور جنوبی پنجاب میں زرعی ترقیاتی منصوبوں کے لیے کم از کم 35 فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply