پاکستان میں غیر ملکی سم کارڈز کے غیر قانونی استعمال پر پی ٹی اے کی سخت وارننگ

0
3

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر ملکی سم کارڈز کی خرید و فروخت اور غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق غیر ملکی سمز کی غیر قانونی تجارت یا غلط استعمال میں ملوث افراد کے خلاف بھاری جرمانے، قید اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور قانونی سم کارڈز استعمال کریں اور غیر مجاز ٹیلی کام سرگرمیوں سے متعلق مشکوک معاملات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

Leave a reply