میٹا کا واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے پریمیم ورژنز متعارف کرانے کا اعلان

0
3

 دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے پریمیم ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جن کے تحت صارفین کو اضافی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرنا ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس نئے ماڈل کا مقصد ایسے صارفین اور کاروباری اداروں کو جدید اور ایڈوانس فیچرز فراہم کرنا ہے جو اپنے اکاؤنٹس کو پیشہ ورانہ یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پریمیم سبسکرپشن لینے والے صارفین کو نئے فیچرز تک جلد رسائی، بہتر سیکیورٹی اور اکاؤنٹ پروٹیکشن سمیت اضافی ڈیجیٹل ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بزنس اکاؤنٹس کے لیے کسٹمر ریچ بڑھانے کے جدید فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ عام صارفین کے لیے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بنیادی اور مفت ورژنز پہلے کی طرح دستیاب رہیں گے، اور ان کے استعمال پر کوئی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔ پریمیم ورژن کا انتخاب مکمل طور پر صارف کی مرضی پر ہوگا۔

Leave a reply