امریکا کو نقصانات کا ازالہ کیے بغیر موجودہ بحران سے نکلنے نہیں دیں گے،محسن رضائی

0
103

محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو نقصانات کا ازالہ کیے بغیر موجودہ بحران سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق “من گھڑت منصوبے” کے ذریعے فرار کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ امریکا ڈرامائی انداز میں صورتحال سے الگ ہونا چاہتا ہے۔
محسن رضائی کے مطابق ایران امریکا کے کسی بھی ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، اور بالواسطہ مذاکرات کا فائدہ ایران کو ہر صورت حاصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ امریکی فوج کے خطے سے انخلا کے باوجود ایران اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Leave a reply