وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان اہم معاہدہ، ہیپاٹائٹس پروگرام ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

0
3

وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے، جس کا مقصد وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
ایم او یو پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نادرا وزارتِ صحت کیلئے مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم تیار کرے گا، جس کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور ٹریکنگ کیلئے ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ ممکن ہو سکے گی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہیپاٹائٹس سی پروگرام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply