پاکستان میں فلوٹنگ سولر سسٹم سے صاف توانائی پیدا کرنے کی تیاری

پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کیلئے کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ کے فلوٹنگ سولر منصوبے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد صاف اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنا ہے، جبکہ روایتی ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرنا بھی اس کا اہم ہدف ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فلوٹنگ سولر سسٹمز پانی کی سطح کو بجلی کی پیداوار کیلئے مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے ساتھ توانائی کی کارکردگی میں بھی بہتری لاتے ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے طویل المدتی صاف توانائی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔















