ماہرین نے پاکستان میں آئی فون 5جی سروس پر اہم پیشگوئی کر دی

0
2

پاکستان میں ایپل آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو 2027 سے پہلے 5جی سروس دستیاب ہونے کا امکان کم ہے، جبکہ اس کی وجہ ریگولیٹری اور ٹیلی کام سے متعلق مسائل قرار دیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں 5جی انفرااسٹرکچر کی توسیع کا عمل جاری ہے، تاہم پاکستانی آئی فون صارفین تاحال صرف 4جی سروس استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل 5جی سپورٹ کیلئے ایپل، ٹیلی کام کمپنیوں اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہوگا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں آئندہ برسوں کے دوران 5جی کمرشل سروس کے وسیع پیمانے پر آغاز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

Leave a reply