حکومت کا بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر کیپٹل گین ٹیکس نافذ کرنے پر غور

0
6

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کرپٹو کرنسی لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس (CGT) نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مشاورت کے بعد سامنے آئی ہے، جس کا مقصد کرپٹو کرنسی سے حاصل ہونے والے منافع کو باقاعدہ ٹیکس نظام کے تحت لانا ہے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 37 میں توسیع کی جائے گی تاکہ کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر باضابطہ ٹیکس عائد کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کی ممکنہ شرح 20 سے 30 فیصد کے درمیان ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کرپٹو ٹریڈنگ کو دستاویزی بنانے اور غیر رجسٹرڈ صارفین کی نشاندہی کے لیے سفارشات پر کام کر رہی ہے، تاکہ مارکیٹ میں شفافیت اور ریگولیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a reply