
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے پانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی اخراجات بڑھانے کی تجویز دی ہے، جس میں پانی کا شعبہ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔
پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پانی کے منصوبوں کے لیے 140.4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو رواں سال کے 82.2 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس اضافے سے ڈیمز، آبپاشی کے نظام اور طویل المدتی آبی تحفظ کے منصوبوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
اسی طرح تعلیمی شعبے کے لیے بھی بجٹ میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 78.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جو گزشتہ سال کے 52.6 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 49 فیصد زیادہ ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سماجی شعبوں کی بہتری اور بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد بار کونسل کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو
مارچ 27, 2024 -
سونےکی قیمت میں مزیدکمی
اگست 5, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














