اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

0
22

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

دوسری جانب آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن تھا، تاہم علی امین گنڈاپور سمیت بعض رہنماؤں اور دیگر افراد کی جیل تک رسائی کے دوران رکاوٹوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق بعض سیاسی شخصیات اور اہل خانہ جیل کے مختلف ناکوں تک پہنچے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

Leave a reply