ہاکی فیڈریشن نےقومی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے

0
6

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کو7 لاکھ پرو لیگ کی مد میں ادا کیے گئے۔وزیراعظم کی جانب سےورلڈکپ میں کوالیفائی کرنےکی مد میں 15لاکھ دیےگئے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہےکسی ایونٹ میں جانےسےقبل رقم ایڈوانس میں دی گئی،پرولیگ کےلیےکھلاڑیوںکوڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مدمیں110ڈالرزکےحساب سےرقم دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،امید ہے کھلاڑی پرو لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a reply