خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کےخفیہ اطلاعات پر آپریشنز ، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 جون کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے۔
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور ادارے پرعزم ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














