پنجاب میں شدیدگرمی کےباعث شہریوں نےپہاڑوں کارخ کرلیا

0
4

پنجاب میں شدید گرمی ،ناران کاغان میں شدید ٹھنڈ، ناران میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کے باعث ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر بھر جانے سے آنے والے سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ناران میں ان دنوں سیاحوں کا رش غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے جس کے باعث تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور نئے آنے والے سیاحوں کو رہائش کے حصول میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
ایک سیاح کے مطابق انہیں طویل تلاش کے بعد ایک کمرہ ملا جو ٹین شیڈ (عارضی شیلٹر) پر مشتمل تھا جس کے لیے 5 ہزار روپے کرایہ ادا کرنا پڑا جبکہ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 8 ہزار روپے طلب کی جا رہی تھی۔
سیاح نے مزید بتایا کہ شدید سرد موسم میں فراہم کیے گئے کمبل ناکافی تھے جبکہ بنیادی سہولیات خصوصاً واش روم کی عدم دستیابی نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
سیاحوں نے صورتحال کے پیش نظر دیگر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں ناران کا رخ نہ کریں اور اگر سفر کرنا ہی ہو تو کشمیر، مری یا دیگر نسبتاً بہتر سہولیات والے سیاحتی مقامات کا انتخاب کریں۔

Leave a reply