کرپٹومارکیٹ میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے 80 کروڑ ڈالر ڈوب گئے

0
21

کرپٹومارکیٹ میں بھونچال آگیا،دنیا کی مقبول ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئین کی قیمت گرگئی ۔
بٹ کوئین کی قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کے 80 کروڑ ڈالر ڈوب گئے۔ بٹ کوائن ایک بار پھر 70 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا جس سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کرپٹو مارکیٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسا زلزلہ آیا جس نے ٹریڈرز کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
مارکیٹ کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 4.4 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 69 ہزار 400 ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ اس زبردست گراوٹ کے اثرات پوری کرپٹو مارکیٹ پر مرتب ہوئے اور مجموعی ڈیجیٹل مارکیٹ کی مالیت 3 فیصد کمی کے بعد 2.47 ٹریلین ڈالر تک نیچے آ گئی ۔

Leave a reply