ہم انسٹا گرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں،جارجیا میلونی کانریندر مودی سے دلچسپ مکالمہ

0
6

فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی۔
دونوں رہنماؤں نے جی سیون اجلاس کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی۔
دوران گفتگو بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا۔
اس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم مودی اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ بھی پیش کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے تھا کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری اور طلبہ کے احتجاج جیسے مسائل کا سامنا ہے جب کہ وزیر اعظم ریلز بنانے میں مصروف ہیں۔

Leave a reply