موٹروے پرگاڑیوں کیلئے آگ بجھانے والا آلہ لازمی قرار دیدیا گیا

0
10

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے فائر سیفٹی کے قوانین کو انتہائی سخت کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے لیے کارآمد فائر ایکسٹنگوشر (آگ بجھانے والا آلہ) ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ حال ہی میں اسلام آباد، مری ایکسپریس وے پر کھجوٹ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے بعد کیا گیا ہے، جہاں ایک مسافر وین نالے میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a reply