
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ محکمہ خزانہ نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری بھی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے نئی سمری تیار کی ہے جو منظوری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس ارسال کی جائے گی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے بھی 19 جون کو بجٹ پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جسے اس سے قبل عمران خان سے ملاقات سے مشروط کیا گیا تھا۔















