اداروں کیخلاف الزامات کیس میں پیشرفت، عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، جہاں ریاستی اداروں کے خلاف الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے پر کارروائی کی گئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














