
چین میں ایک انسان نما روبوٹ کی منفرد حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں روبوٹ کو سڑک کنارے گھٹنوں کے بل بیٹھے شہریوں سے مالی مدد کی اپیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے سچوان میں پیش آیا، جہاں روبوٹ کے سامنے ایک برتن اور ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ رکھا گیا تھا۔ ساتھ نصب ایک پیغام میں لکھا تھا کہ اس کے پاس اپنی بیٹری چارج کرنے کے لیے رقم موجود نہیں اور وہ بجلی کے اخراجات کے لیے مدد کا خواہاں ہے۔
اگرچہ اس اقدام کے پیچھے موجود فرد یا ادارے کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا روبوٹ چینی کمپنی ’’یونی ٹری روبوٹکس‘‘ کے تیار کردہ ’’یونی ٹری جی ون‘‘ ماڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بعض صارفین نے اسے جدید ٹیکنالوجی اور معاشی حالات پر طنزیہ تبصرہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب بھیک مانگنے کے شعبے میں بھی روبوٹس نے قدم رکھ دیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کی روبوٹکس صنعت مختلف وجوہات کی بنا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ رواں سال بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایک ہاف میراتھن میں متعدد انسان نما روبوٹس کی ناقص کارکردگی بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی تھی، جہاں کئی روبوٹس دوڑ کے دوران گر گئے یا ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کےپی میں گورنرراج سمیت دیگرآپشنزبھی ہیں،امیرمقام
نومبر 25, 2024 -
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














