سندھ حکومت کا فلور ملز اور لائسنس یافتہ گندم تاجروں کیلئے اسٹاک لمٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے فلور ملز اور لائسنس یافتہ گندم تاجروں کے لیے اسٹاک لمٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون و داخلہ ضیا لنجار اور وزیرخوراک کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلورملز اور لائسنس یافتہ گندم تاجروں کےلیے اسٹاک لمٹ مقرر کی جائے گی۔سیکریٹری قانون، سیکریٹری خوراک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مصنوعی قلت اور منافع خوری کی ہرصورت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
انہوں نے اسٹاک لمٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے قانونی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملز اور ٹریڈرز کے اسٹاک لمٹس فکس کر کے پالیسی پیش کی جائے۔
وزیر خوراک نے کہا کہ گندم کی مقررہ اسٹاک لمٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔















