ایف آئی اے ڈائریکٹر انعام اللہ گنڈاپور عہدے سے فارغ

0
4

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کو سنگین الزامات کےباعث عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے اعجاز خان کو ڈائریکٹر پشاور زون تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر انعام اللہ کو اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر میں تعینات کردیا گیا ہے۔
انعام اللہ کے خلاف ایک سال قبل سنگین الزامات کی انکوائری کی گئی تھی۔سابق ڈائریکٹر 1989 میں ایڈہاک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے تھے، خلاف قانون بھرتی ہونے کی وجہ سے متعدد بار نوکری سے برطرف ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ہائی کورٹس سے حکم امتناع کے باعث دوبارہ بحال ہوئے۔پشاور ائیرپورٹ امیگریشن تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے اور امریکی ڈالر غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے حاصل کئے ہیں۔ بینک آف پنجاب سیکنڈل کے مرکزی کردار ہمیش خان کی بھی کلئیرنس کرنے کا الزام عائد ہے۔
ہمیش خان کے معاملے میں دیگر عملے کے ہمراہ یہ معطل بھی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران چار لاکھ امریکی ڈالر ایک کانسٹیبل کے ذریعے خریدے گئے۔

Leave a reply