اگر مرنا ہے تو اپنی مٹی پر عدالت میں سرینڈر کروں گی ،شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

بھارت میں مقیم بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واپسی پر گرفتاری یا قتل کا خدشہ ہے، تاہم اگر موت آنی ہے تو وہ اپنی سرزمین پر ہی آئے۔
شیخ حسینہ نے کہا کہ وطن پہنچ کر عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گی، جبکہ ان کی جماعت کے رہنما اور کارکن شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ بنگلادیشی حکومت نے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔















