اداکار احسن خان کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے

0
6

نامور پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کے والد لندن میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

اداکار احسن خان نے اپنے والدِ محترم کے انتقال کا یہ دکھ بھرا پیغام اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچایا۔
انہوں نے والد کے ساتھ بیتے خوبصورت لمحوں کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک انتہائی جذباتی اور دل کو چھو لینے والا کیپشن تحریر کیا۔احسن خان نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: “بعض جدائیاں اور نقصانات ہمیں زندگی کی اس سب سے بڑی حقیقت سے روشناس کرواتے ہیں کہ اس فانی دنیا میں کوئی بھی چیز مستقل نہیں ہے اور ہر شے بالآخر اللّٰہ ہی کی امانت ہے۔”
انہوں نے اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “میرے والد ایک بے حد شاندار اور مخلص انسان تھے، اور آج زندگی کے جس مقام پر بھی میں کھڑا ہوں، اس میں ان کا بنیادی اور سب سے اہم کردار ہے۔”

Leave a reply