حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ

0
10

وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیادپرمقررکرنےکافیصلہ کیاہے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جبکہ توانائی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا، جبکہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم کے مطابق اوگرا روزانہ قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کرے گی اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قیمتوں کے تعین میں اپنا کردار محدود کر دیا ہے، اب عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

Leave a reply