
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے-9 کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے کارکن مختار یونس کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فائرنگ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جانب سے کی گئی۔
انہوں نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب سعید غنی نے بھی دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے کارکنوں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہوا۔
ادھر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور چند افراد زخمی ہوئے، تاہم اس کے علاوہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی اور انتظامات تسلی بخش تھے۔















